پاکستانی امپائر علیم ڈار عالمی کرکٹ سے ریٹائر

جمعہ 7 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی امپائر علیم ڈار عالمی کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے۔ علیم ڈار کو اپنے آخری میچ میں ‘گارڈ آف آنر’ بھی دیا گیا۔

علیم ڈار نے جمعہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل کے امپائر کے طور پر اپنے فائنل میچ میں امپائرنگ کی۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر کے طور پر معروف پاکستانی امپائر علیم ڈار کو جمعہ کے روز بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران گارڈ آف آنر دیا گیا۔ علیم ڈار کا یہ آخری میچ بھی تھا جس میں وہ اس امپائر کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔

میچ میں بنگلہ دیش نے 138 رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا اور آخری میچ کے آخری دن سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جس میں علیم ڈار نے بطور امپائر فرائض انجام دیے ہیں۔

علیم ڈار کے ایلیٹ پینل سے باہر ہونے کی تصدیق آئی سی سی نے 16 مارچ کو ایک پریس ریلیز کے ذریعے کی تھی۔

پاکستانی امپائر نے 2000 میں بین الاقومی سطح پر ڈیبیو کیا جس کے بعد 2002 میں انہیں آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں مقرر کیا اور2003 میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں امپائرنگ کی تھی۔

علیم ڈار 2004 میں آئی سی سی امپائرز کے ایلیٹ پینل کے رکن کے طور پر مقرر ہوئے۔ وہ ایلیٹ پینل میں تعینات ہونے والے پہلے پاکستانی تھے۔

علیم ڈار نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران کل 438 بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ کی۔

علیم ڈار کی خدمات کو سراہتے ہوئے آئی سی سی کے سی ای او جیف ایلارڈائس نے کہا ہے کہ عالمی کرکٹ اور آئی سی سی میں علیم کی کاگردگی قابل ذکر ہے۔

دوسری جانب علیم ڈار نے 2009 اور 2011 کے درمیان مسلسل تین سال تک آئی سی سی امپائر آف دی ایئر قرار دیے جانے کو یادگار قرار دیا۔

علیم ڈار نے کہا کہ یہ ایک لمبا سفر تھا جہاں انہیں دنیا بھر میں امپائرنگ کرنے کا موقع ملا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اب بھی ایک بین الاقوامی امپائر کے طور پر کام جاری رکھنے کے خواہاں ہیں لیکن انہوں نے یہ محسوس کیا کہ یہ ریٹائر ہونے کا صحیح وقت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی