مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کیا پنجاب میں نئی فورس بنائی جائے گی؟

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ایک نئی باوردی فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نئی فورس کے کے لیے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی جس کے چیئرمین چیف سیکریٹری پنجاب ہوں گے۔ نئی بارودی فورس اسسٹنٹ کمشنرز کے ماتحت ہوگی، فورس کے لیے خصوصی اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جو اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر کے ساتھ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آنے والے دنوں میں شرح سود اور مہنگائی میں مزید کمی آئےگی، وزیر خزانہ نے خوشخبری سنادی

نئی فورس میں سب ڈویژنل انفورسٹمنٹ آفیسرز، انفورسٹمنٹ آفیسرز، انویسٹی گیشن آفیسرز اور کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے۔ باوردی فورس کا قیام پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت عمل میں آئے گا جو حکومتی اقدامات پر عملدرامد کو یقینی بنائے گی۔ یہ فورس پنجاب میں مہنگائی، تجاوزات اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرے گی۔ اس فورس کو اختیارات حاصل ہوں گے کہ یہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے موقع پر چالان اور انہیں گرفتار سکے گی۔

نئی فورس کے قیام کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو کنوینر کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ قانون سازی کی جائے گی اور کابینہ سے منظوری لینے کے بعد اسے پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز قانون پر عملداری کے لیے پولیس کے بجائے اس فورس پر انحصار کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ