3 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے بعد قتل کی ہولناک واردات، ملزم رکشہ ڈرائیور گرفتار

جمعرات 10 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے گلبرگ میں لاپتا ہونیوالی 3 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے ملزم رکشہ ڈرائیور کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا ہے۔

مقتول بچی کے خاندان کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہیں، بچی کے والد عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں، مقتول بچی 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایک اور درندگی، معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل، بوری بند لاش برآمد

ملزم نے بچی کو گلا گھونٹ کرقتل کرنے اورلاش بوری میں بند کرکے پھینکنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے، پولیس کے مطابق گلبرگ سے 3سالہ بچی کے قتل کے شبہ میں گرفتار ملزم رکشہ ڈرائیور نصیر نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق ملزم نصیر نے بچی کو گلےمیں پھندا لگاکر قتل کیا اورپھرلاش بوری میں ڈال کر گلی میں پھینک دی، ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسے بچی کی لاش بوری میں لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 3 بار سزائے موت کا حکم

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی 3 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، گرفتار ملزم نصیر سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گلبرگ کی رہائشی 3 سالہ بچی کی لاش 9 اکتوبرکی صبح ملی تھی، جس کا گلا دوپٹے سے گھونٹا گیا تھا، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پولیس سرجن نے بچی کا پوسٹ مارٹم کیا۔

پولیس سرجن آفس کے مطابق بچی کی لاش سے درکار نمونے جمع کرکے فورینزک تجزیہ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں پیش رفت، ایچ ای سی کے ذریعے متعلقہ تعلیمی ریکارڈ طلب

بینظیر نے پاکستان کی سب سے کم عمر وزیراعظم بن کر جمہوریت کو مضبوط کیا، صدر آصف علی زرداری

پی ٹی آئی احتجاج: صوبائی وزیر شفیع جان کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، سیکیورٹی ہائی الرٹ

بنگلہ دیش ملٹری اکیڈمی میں صدر کی کمانڈنگ پریڈ، 204 کیڈٹس نے کمیشن حاصل کیا

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا

ویڈیو

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

کالم / تجزیہ

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟