’منافقت چھوڑ دیں‘، محسن نقوی کی معافی سے متعلق بیان دینا عمر ایوب کو بھاری پڑگیا

جمعرات 10 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب خان کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز نہ کریں اور ان لوگوں سے معافی مانگیں جن کے لوگ آپ نے شہید کیے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب خان  نے وفاقی وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے آرڈرز پر ہی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور باقی لوگ جیل میں قید ہیں اور ان سے ملاقات کی بھی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ منافقت نہ کریں۔

عمر ایوب خان کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک صارف نے عمر ایوب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ منافقت چھوڑ دیں، محسن نقوی اس قابل نہیں کہ ایسا حکم جاری کر سکیں۔ اگر آپ کمپنی کمانڈر کا نام نہیں لے سکتے تو بات مت کریں۔

ایک صارف نے عمر ایوب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کے صبر کا پیمانہ ابھی تک لبریز نہیں ہوا۔

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ عمر ایوب صرف بڑھکیں مار رہے ہیں، عوام عمران خان کے لیے باہر نکلنا چاہتی ہے لیکن کوئی نہ کوئی چال چل کر اسے بھی کنفیوز کردیتے ہیں۔ یہ قیادت عمران خان کے ساتھ بالکل مخلص نہیں۔

خان نامی صارف نے کہا کہ روز کی بنیاد پر انٹرویو دینے سے کچھ نہیں ہوگا۔ ایک بار باہر نکل کر بھی دکھائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے پی ٹی آئی آئی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بزدل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp