ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ: پاکستان کی کتنی جامعات ٹاپ 500 میں شامل؟

جمعرات 10 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025 کے ٹاپ 500 اداروں میں صرف ایک جامعہ ایسی ہے جس کا تعلق پاکستان سے ہے۔

اس سال ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں 115 ممالک اور خطوں کے 2 ہزار سے زیادہ اداروں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

پاکستان میں 47 درجہ بندی والی یونیورسٹیاں ہیں۔ اس لحاظ سے پاکستان  تائیوان کے ساتھ عالمی سطح پر 14ویں نمبر پر ہے۔

ملک کا اعلیٰ درجے کا ادارہ قائداعظم یونیورسٹی جو 401-500 بینڈ میں ہے نے گزشتہ سال سے اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین بحال کرنے کا فیصلہ، الیکشن کے لیے کمیٹی قائم

پاکستان کی 8 یونیورسٹیاں 601-800 بینڈ میں ہیں جو پچھلے سال سے ایک زیادہ ہے۔ ملاکنڈ یونیورسٹی 801-1,000 رینج سے اس بینڈ پر منتقل ہوگئی ہے جبکہ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کا رینک نیچے آگیا ہے۔

سکھر آئی بی اے یونیورسٹی ایک نئی رینکڈ جامعہ ہے۔ یہ اس اس سال بھی 601-800 بینڈ میں داخل ہوئی تاہم صرف 7 پاکستانی یونیورسٹیوں نے اپنی درجہ بندی بہتر کی ہے جب کہ 10 کے درجوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

عالمی سطح پر نمبر ایک کون؟

عالمی سطح پر آکسفورڈ یونیورسٹی مسلسل 9 سال تک ریکارڈ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔ میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اس کے بعد ہارورڈ یونیورسٹی آتی ہے جو تیسرے نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیے: قائد اعظم پر نادر معلومات جمع کرنے والے محقق جنہیں حکومت نے بے گھر کیا

ایشیا میں اس سال 35 ممالک کی 853 یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ پاکستان کے 47 اداروں نے ملک کو براعظم میں سب سے زیادہ نمائندگی کرنے والے چھٹی پوزیشن والے ملک کے طور پر رکھا ہے۔

سنہ2025  کی عالمی یونیورسٹی کی درجہ بندی سب سے زیادہ جامع، سخت اور متوازن عالمی درجہ بندی ہے جس میں کارکردگی کے 18 اشاریوں میں تحقیق پر مبنی جامعات کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ یہ اشاریے تدریس، تحقیق، علم کی منتقلی، اور بین الاقوامی کاری کا احاطہ کرنے والے 5 اہم ستونوں میں تقسیم کے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp