صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔ خطے کے ممالک کے درمیان روابط کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، بہتر علاقائی روابط سے ثقافتی اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
اشک آباد میں بین الاقوامی فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ فورم میں شرکت دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی، خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔ فورم کا عنوان ’زمانوں اور تہذیبوں کے درمیان تعلقات امن و ترقی کی بنیاد‘ ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان اور ترکمانستان کا تاپی پائپ لائن منصوبے کو تیز کرنے پر اتفاق
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ فن اور ثقافت کا تبادلہ عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا بہترین طریقہ ہے۔ فورم میں شرکت دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی فورم اشک آباد میں 10 اکتوبر سے 11 اکتوبر 2024 تک جاری رہے گا۔ بین الاقوامی فورم ترکمان دانشور، شاعر اور فلسفی، مقطیمقلی فراگی کی 300ویں سالگرہ پر منعقد کیا گیا ہے۔