ایف آئی اے کی کارروائی، کراچی ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا ملزم گرفتار

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ جعلی دستاویزات پر مسافر بیرون ملک سے پاکستان آیا جسے ایف آئی اے نے دھر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت کاشف علی کے نام سے ہوئی، ملزم فلائٹ نمبر IA431 کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ ملزم کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: لاہور: ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ کیسے پکڑا؟

ترجمان کے مطابق ملزم کا تعلق کراچی سے ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے 250امریکی ڈالر کے عوض مذکورہ ویزا حاصل کیا۔ ملزم کو گرفتار کرکے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے اندرون و بیرون ملک جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافروں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ تاہم، رواں سال بڑی تعداد میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp