پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے الزام عائد کیا ہے کہ اور وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے حکم پر قومی جرگے پر گولیاں چلائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی جرگہ: کریک ڈاؤن سے میزبانی تک، یہ سب کچھ کیسے ہوا؟
پشتون جرگے سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے قومی جرگے پر سیدھی فائرنگ اور شرکا کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی اسمبلی کے فلور اور میڈیا پر اس فعل کے حوالے سے حکومت سے جواب ضرور طلب کریں گے۔
عمر ایوب نے کہا کہ ذمہ داروں کا تعین کرکے کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جرگے اور ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے جو امن کا قیام ہے۔
مزید پڑھیے: منظور پشتین کی علی امین گنڈاپور کو پشتون قومی عدالت میں شرکت کی دعوت
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پشتون قومی جرگے کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسمبلی میں وزیرستان سمیت پورے قبائلی اضلاع کے مسائل پر بات کی ہے اور آج پشتون قومی جرگے کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وہ خود یہاں آئے ہیں۔
قبل ازیں سابق عمر ایوب، سابق اسپیکر قومی اسد قیصر، ایم این اے اقبال آفریدی، علی زمان و ملک شہاب پر مشتمل وفد پشتون قومی جرگہ کے پنڈال پہنچا۔ وفد نے پنڈال میں موجود جرگہ مشران سے ملاقات کی اور مشران سے شہدا کے لیے تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔
محسن نقوی اور شہباز شریف کے کہنے پر جرگہ عمائدین پر جو فائرنگ ہوئی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، عمر ایوب نے پشتون جرگہ پر ہونے والی فائرنگ کی ذمہ داری محسن نقوی اور شہباز شریف پر ڈال دی @OmarAyubKhan pic.twitter.com/qLsl7e75JU
— WE News (@WENewsPk) October 11, 2024
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے علاوہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی پنڈال میں تقریر بھی کی.