وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امن جرگہ کے لیے مختص مقام پر پہنچ گئے، انتظامات کا جائزہ

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ضلع خیبر میں امن جرگے کے مقام کا دورہ، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات  کا جائزہ۔

یہ بھی پڑھیں:قومی جرگہ: کریک ڈاؤن سے میزبانی تک، یہ سب کچھ کیسے ہوا؟

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے ضلع خیبر میں امن جرگے کے مقام کا دورہ کیا اور جرگے کے انعقاد کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات  کا جائزہ لیا۔

صوبائی حکومت کے نمائندے،  متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے حکام اور پولیس کے متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر  متعلقہ حکام کی طرف سے وزیراعلیٰ کو جرگے کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ کے پی کی ضلع کرم میں امن و امان کا مسئلہ حل کرنے کے لیے جرگہ منعقد کرنے کی ہدایت

اس موقع پر وزیراعلیٰ کی جانب سے انتظامیہ کو جرگے کے درکار تمام سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جرگے کے شرکا کے لیے پانی، عارضی واش رومز، روشنی، میڈیکل کیمپس سمیت دیگر بنیادی ضروریات کا انتظام کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ جرگے کے شرکا کے لیے فوری طور پر 5 ہزار کمبل فراہم کیے جائیں۔

جرگے میں شریک لوگوں نے وزیراعلیٰ کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور وزیر اعلی کے گرد جمع ہوگئے۔ نوجوانوں نے وزیراعلیٰ کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور وزیراعلیٰ زندہ باد کے نعرے لگائے۔

اس موقع پر ملک میں قیام امن کے لیے دعا بھی کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل