ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیاکی پاکستان کو 9 وکٹوں سے عبرتناک شکست

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل خواتین ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 82 رنز بنائے اور جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 10.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

قومی خواتین ٹیم تمام شعبوں میں ناکام رہی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عالیہ ریاض 26 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہیں، اس کے علاوہ ارم جاوید اور سدرہ امین نے 12،12 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 10، منیبہ علی 7، صدف شمس، عمائمہ سہیل اور توبہ حسن نے 3،3 رنز اسکور کیے۔ جبکہ آسٹریلین بولر ایشلی گارڈنر نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے اب تک ایونٹ میں ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ آسٹریلیا نے تیسرا میچ جیت کر سیمی فائنل کے لیے رسائی پکی کرلی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

زہریلی شربت پینے سے 11 بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر گرفتار، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

آئی ایم ایف کا دباؤ، پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل گرانے اور فلک بوس ٹاور تعمیر کرنے پر غور

بنگلہ دیش میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ سے ساڑھی کی صنعت بحران کا شکار

اسرائیلی فضائیہ کا یمن سے داغا گیا میزائل مار گرانے کا دعویٰ

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی