چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت سلیکشن کمیٹی اور مینٹورز کا اجلاس ہوا، اجلاس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مینٹورز سے علیحدہ میٹنگ کی۔ اجلاس میں ٹیم کی کارکردگی اور فٹنس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں متوقع تبدیلیوں سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آگاہ کیا، نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کا عمل رواں سیریز کے اختتام تک مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیں: دوسرے ٹیسٹ میں 2 نئے اسپنرز کھلانے، اور بابر اعظم کو آرام دینے کا امکان
اجلاس میں کھلاڑیوں کی فٹنس کو بھی رواں سیریز کے اختتام تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پچز کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سلیکشن کمیٹی کے اراکین اور مینٹورز نے بھی تجاویز دیں۔
دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں مصروف ہیں، پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج 3گھنٹے پریکٹس کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مکی آرتھر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم اور کھلاڑیوں کی ناکامی کی اصل وجہ بتا دی؟
واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 15 اکتوبر کو ملتان میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو 3ٹیسٹ میچزکی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔