مرحومین کے نام الاٹ موبائل فون سمز اپنے نام منتقل کروانے کا آخری موقع

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متوفی افراد کے ناموں پر موبائل فون سمز رکھنے والوں کے لیے وہ نمبر اپنے نام کروانے کا آخری موقع آگیا کیوں کہ اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے دی گئی مہلت 15 اکتوبر کو ختم ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا غیرقانونی سمز کیخلاف ایکشن، مرحلہ واربندش کا آغاز

پی ٹی اے جی کے اعلان کے مطابق متوفی افراد کے ناموں پر جاری ہونے والی تمام سمز 15 اکتوبر تک ٹرانسفر نہ کیے جانے کی صورت میں مستقل طور پر بند/بلاک کر دی جائیں گی۔

ایسی سمز کواپنے نام کروانے کے لیے صارف کو سم کے مالک کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ مزید برآں منتقلی کے لیے میت کے ساتھ تعلق کا ثبوت، اصل سم اور موجودہ سم کا ثبوت بھی لازمی پیش کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیے: نان فائلرز کیخلاف کریک ڈاؤن؛ 85 ہزار موبائل فون سمز بلاک، 14 ہزار بحال

پی ٹی اے حکام کے مطابق  سنہ 2017 سے قبل میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز پر جاری کی گئی فون سمز پہلے ہی غیر فعال کر دی گئی ہیں۔

منسوخ شدہ یا جعلی شناختی کارڈز کے ساتھ رجسٹرڈ تقریباً 70 ہزار سمز کو بھی بلاک کیا جا چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی ترقی میں خواتین کا کردار ناقابلِ فراموش، یونیفارم صرف لباس نہیں بلکہ ایک عظیم ذمہ داری ہے، مریم نواز

انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے قومی و عالمی تعاون ناگزیر، وزیراعظم اور صدر مملکت کا عالمی دن پر پیغام

مقبوضہ کشمیر میں ذہنی امراض کی صورتحال تشویشناک شکل اختیار کرگئی، بھارتی حکومت کا اعتراف

’5 اگست کے سیمی فائنل کی تیاری کر رہے ہیں؟‘، انگلینڈ میں کرکٹ کھیلتے اسد قیصر کی ویڈیو پر صارفین کی تنقید

پنجاب کو فلڈ ریزیلنٹ بنانے کے لیے اقدامات تیز، مون سون اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین