تمام معاملہ خوش اسلوبی سے بڑھ رہا ہے، مشترکہ اعلامیہ جلد جاری کریں گے، عطا تارڑ

بدھ 16 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے لیے ایس سی او سربراہان سمٹ اعزاز کی بات ہے، معاملہ خوش اسلوبی سے بڑھ رہا ہے، اور تمام مہمانوں نے مہمان نوازی کی تعریف کی ہے۔ عالمی رہنما اس وقت گفتگو کررہے ہیں، اس حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا فیسیلیٹیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی کانفرنس جب اتنے ممالک اور ان کی قیادت موجود ہو اور وہ انتظامات کی تعریف کریں بہت بڑی بات ہے۔ پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات میں یہ سمٹ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں: ایس سی او اجلاس: خطے کی ترقی اور معاشی بحالی کے لیے رکن ممالک کو مل کر چلنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ 27برس بعد اس سطح کے اتنے بڑے سمٹ کا انعقاد ہو رہا ہے، گزشتہ روز تمام تر سہولیات ایک چھت تلے فراہم کی گئیں۔ مختلف ممالک کے وفود اپنے پیشہ ورانہ امور سرانجام دے رہے ہیں، وہ بتا رہے ہیں کہ کس قدر کامیابی سے اتنی بڑی کانفرنس کا انعقاد پاکستان میں جاری ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ اس خطے کے ممالک کے ساتھ پاکستان کی بہت سے قدریں، ثقافت مشترک ہے، ثقافت کا کسی بھی ملک کے لوگوں اور اس کے سافٹ امیج کے لیے بڑا کردار ہوتا ہے۔ گزشتہ برس ایس سی او کی چیئر پاکستان کے پاس آئی۔

’پاکستان کا ایس سی او کے بطور چیئر اجلاس کی صدارت بہت بڑی بات ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس پاکستان کے لیے ایک اہم موقع‘

ان کا کہنا تھا کہ کل بھی چند وفود سے وزیراعظم کی ملاقات ہوئی، تجارت، سیاحت، ثقافت باہمی تعلقات کے فروغ کی بات چیت ہوئی۔ اسلام آباد کو سجایا گیا، دارالحکومت ایک خوبصورت منظر پیش کررہا ہے۔

’ہماری مہنگائی 6.9 تک پہنچی ہے، اس وقت تمام اشاریے انتہائی مثبت ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں تمام مہمان پاکستان کے حوالے سے ایک اچھا تاثر لے کرجائیں، عالمی رہنما اپنی اپنی گفتگو کر رہے ہیں۔ اس کے بعد مشترکہ اعلامیہ میڈیا کے سامنے رکھا جائے گا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایس سی او سیکرٹری جنرل کے ہمراہ پریس ٹاک کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

شاہین آفریدی کے نام شاندار اعزاز، ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی