گزشتہ 4 دہائیوں میں یہ پہلی بار ہے کہ گابا کرکٹ اسٹیڈیم آسٹریلیا میں کھیلی جانیوالی ایشز سیریز کے افتتاحی میچ کی میزبانی نہیں کرے گا کیونکہ کرکٹ آسٹریلیا نے بدھ کو تصدیق کی ہے کہ 2025-26 سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ میچ پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دنیائے کرکٹ میں گابا کے نام سے معروف برسبین کرکٹ گراؤنڈ اس کے بجائے 4 سے 8 دسمبر تک اپنے پہلے ڈے-نائٹ ایشز مقابلے کی میزبانی کرے گا، جس کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایڈیلیڈ اوول میں 17 سے 21 دسمبر تک، میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں 26 سے 30 دسمبر اور سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 4 سے 8 جنوری تک کھیلی جائے گی۔
For the first time in more than four decades, the Australian Ashes summer will begin at a ground other than The Gabba.
The Perth Stadium will become only the eighth venue to host an Ashes encounter in Australia.#TheAshes pic.twitter.com/3JIrxKC7bN
— Cricbuzz (@cricbuzz) October 16, 2024
ایشز سیریز کے شیڈول کے اعلان کے موقع پر کرکٹ آسٹریلیا کے ایگزیکٹیو جوئل موریسن کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سمیت دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی جانب سے پہلے ہی بہت زیادہ دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے جو آسٹریلیا اور انگلینڈ کی مردوں کی کرکٹ ٹیموں کو کرکٹ کی قدیم ترین رقابت کی اگلی قسط میں زور آزمائی کرتا دیکھنے کے خواہاں ہیں۔
آخری مرتبہ آسٹریلیا میں ایشز سیریز کا آغاز گابا سے دور 1982 میں ہوا تھا جب روایتی حریفوں نے پرتھ کے واکااسٹیڈیم میں ڈرا کیا تھا، آسٹریلیا نے گابا میں 1986 کا افتتاحی میچ مائیک گیٹنگ کے انگلینڈ سے ہارا تھا لیکن اس کے بعد سے اس مشہور گراؤنڈ پر ایشز کا ایک بھی ٹیسٹ نہیں ہارا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے سافٹ سگنل کرکٹ کا مضحکہ خیز اصول ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا
ایک دہائی قبل ایڈیلیڈ اوول کی دوبارہ ترقی اور 2017 میں پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم کے کھلنے کے بعد سے موسم گرما کا ڈومیسٹک سیزن شروع کرنے کے لیے آسٹریلیا کی پہلی پسند کے اعلان کے بعد گابا کے اسٹاک میں کمی آئی ہے اور اس کا مستقبل اب ہوا میں ہے، کیونکہ یہاں آئندہ ڈومیسٹک سیزن میں کوئی ٹیسٹ شیڈول نہیں ہے۔
آسٹریلیا نے پرتھ میں آخری 8 ایشز ٹیسٹ جیتے ہیں حالانکہ 2025 میں پہلی بار دونوں ٹیمیں برس ووڈ کے نئے اسٹیڈیم میں کھیلیں گی، ایڈیلیڈ اوول اس دوران 2013 کے بعد، جب فاسٹ باؤلر مچل جانسن نے پہلی اننگز میں 40 رنز کے عوض 7 وکٹیں لے کر میزبان ٹیم کو 218 رنز سے فتح دلانے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، دن کے اوقات میں پہلی مرتبہ ایشز ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی کی نئی رینکنگ: ریڈ بال کرکٹ میں آسٹریلیا، وائٹ بال میں انڈیا پہلے نمبر پر
آسٹریلیا نے 2011 میں سڈنی میں انگلینڈ کی جیت کے بعد سے آسٹریلیا میں کھیلے گئے ایشز کے 15 میں سے 13 ٹیسٹ جیتے ہیں جبکہ 2 ڈرا ہوئے ہیں، آسٹریلیا نے آخری ہوم سیریز 2021-22 میں 4 کے مقابلے میں صفر سے جیتی تھی جبکہ گزشتہ سال انگلینڈ میں کھیلی گئی ایشز سیریز 2 کے مقابلہ میں 2 سے ڈرا ہوئی تھی۔