وزن میں کمی کی دوائیں کیسے کام کرتی ہیں؟

جمعہ 18 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزن میں کمی لانے والی 2 ادویات ویگووی اور مونجارو کے انجیکشن ہفتہ وار بنیاد پر لگائے جاتے ہیں جنہیں اوپری بازو، ران یا پیٹ میں خود سے لگایا جا سکتا ہے۔ یہ ادویات بھوک کم کردیتی ہے اور عام طور پر لوگوں کو پیٹ بھرے رہنے کا احساس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹے افراد کیلئے خوشخبری، کھانے پینے کی پابندی ختم

بی بی سی کی ایک رپورٹ  کے مطابق مونجارو ایک اور ہارمون گلوکوز پر منحصر انسولینوٹروپک پولی پیپٹائڈ کو بھی متاثر کرتی ہے جس سے میٹابولزم متاثر ہوتا ہے اور توانائی کے توازن کو منظم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

مریض عام طور پر ان ادویات کے کم ڈوز سے شروع کرتے ہیں لیکن بعد میں اس ڈوز میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔ یہ دوائیں لینے سے لوگوں کا عام طور پر چند ہفتوں میں وزن کم ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیے: پیٹ کی چربی کی وجوہات اور اسے ختم کرنے کے آسان طریقے

کلینیکل ٹرائلز بتاتے ہیں کہ خوراک، ورزش اور طرز عمل میں تبدیلیوں کے ساتھ مل کر ویگووی کے استعمال سے ایک سال کے بعد 10 فیصد وزن کم ہوجاتا ہے۔

دیگر آزمائشوں سے پتا چلتا ہے کہ مونجارو استعمال کرنے والے اپنا وزن اس سے بھی زیادہ کم کرسکتے ہیں۔ لیکن دونوں علاجوں کا موازنہ کرنا مشکل ہے اور اہم بات یہ ہے کہ دونوں میں سے کسی ایک کے استعمال کنندہ علاج بند کرنے کے بعد وزن دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزن کم کرنے والی ادویات کا غیر محتاط استعمال صحت کے سنگین مسائل کھڑے کرتا ہے، ماہرین

برطانوی حکومت نے تجویز کیا ہے کہ وزن کم کرنے والی دوائیں انگلینڈ میں فربہ افراد کو کام پر واپس آنے میں مدد دیں گی جس سے معیشت کو فروغ ملے گا۔ لیکن نیشنل ہیلتھ سروس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں ان ادویات کے خواہشمند مریضوں کی تعداد پہلے ہی بہت زیادہ ہے جس کے باعث این ایچ ایس کے لیے وہ ڈیمانڈ پوری کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت