ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان نے اومان کو بڑے مارجن سے پچھاڑ دیا

پیر 21 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایمرجنگ ایشیا ٹی20 کپ 2024 کے دوسرے گروپ میچ میں پاکستان شاہینز کے کپتان محمد حارث نے اومان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 20 اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے عوض 185 رنز بنائے ہیں، جواب میں اومان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا سکی۔

  پاکستان کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قاسم خان 48، روحیل نذیر 41 اور عرفات منہاس 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جوابی اننگز میں اومان کے مظاہر رضا 29، وسیم علی 42 اور عامر کلیم 30 رنز بنا کر نمایاں رہے،پاکستان کی جانب سے شاہنواز دھانی، محمد عمران، قاسم اکرم، عرفات منہاس، صفیان مقیم ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے جبکہ زمان خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:ایمرجنگ ٹیمز ٹی 20 ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان شاہینز کو 7 رنز سے شکست دیدی

ٹاس کے موقع پر کپتان محمد حارث نے کہا کہ ان کی نظریں روایتی حریف بھارت کے خلاف شکست سے واپسی پر مرکوز ہیں۔ پہلے میچ میں ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی لیکن بدقسمتی سے نتائج ہمارے حق میں نہیں تھے۔ آج ایک نیا دن ہے اور ہمارے لیے واپسی کا اچھا موقع ہے۔

شاہینوں نے ٹیم 2 تبدیلیاں کی تھیں، حیدر علی کی جگہ وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر جبکہ عباس آفریدی کی جگہ شاہنواز دہانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا،دوسری جانب اومان نے صرف ایک تبدیلی کی، سدھارتھ شکیل احمد کی جگہ ٹیم میں آئے۔

شاہینز اسکواڈ

محمد حارث (کپتان)، یاسر خان، عمیر بن یوسف، روحیل نذیر، عرفات منہاس، قاسم اکرم، عبدالصمد، شاہنواز دہانی، زمان خان، سفیان مقیم۔ محمد عمران جونیئر

اومان اسکواڈ

جتندر سنگھ (کپتان)، عامر کلیم، کرن سوناولے، وسیم علی، حماد مرزا، محمد ندیم، مہران خان، سفیان محمود، سدھارتھ، سامے شریواستو، مظاہر رضا۔

یاد رہے کہ شاہینز کو پہلے میچ میں بھارت اے سے شکست ہوئی تھی، پاکستان اپنا دوسرا میچ آج کھیل رہا ہے جبکہ شاہینز اپنا آخری گروپ میچ بدھ 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف کھیلے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افواہیں مسترد کردیں، اڈیالہ انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل بہتر قرار دیدیا

تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان

اچھے معاشی دن دور دور تک نظر نہیں آتے، مفتاح اسماعیل

کیا نوعمری 32 سال تک جاری رہتی ہے؟ نئی تحقیق نے دماغ کی 5 اہم ارتقائی منزلیں بیان کر دیں

دھرمیندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا