فخر زمان کا نوجوانوں کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ، وجہ کیا بنی؟

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹر فخر زمان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ حال ہی میں لاہورقلندرز کے لیے منتخب ہونے والے نوجوان کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

فخر زمان کا نوجوانوں کو پیغام میں کہنا تھا کہ اپنا فوکس کرکٹ پر رکھیں جتنے لوگوں کو اپنی سلیکشن کے بارے میں بتائیں گے اتنا نقصان ہوگا اس لیے سب چھوڑ کر اپنا فوکس کرکٹ پر مرکوز رکھیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سےفخر زمان پر تنقید کی گئی۔ ایک صارف نے لکھا کہ خود سے کچھ ہوتا نہیں اور دوسروں کو لیکچر دے رہے ہیں۔

فرقان علی لکھتے ہیں کہ فخر زمان کو خود لیکچر کی ضرورت ہے۔

ماہم بخاری نے لکھا کہ فخر زمان نے خود حال ہی میں پی سی بی کو جواب دیا کہ وہ ایک دوست کو سپورٹ کر رہے تھے اور اگر وہ اس ٹوئیٹ کے پیچھے نہیں تھے تو انہیں واضح کرنا چاہیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ فخر زمان ون ڈے اور ٹی20 کی کپتانی کے لیے اگلے نمبر پر تھے لیکن اس پیغام کے بعد ان کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔ اب اندازہ لگائیں فائدہ اٹھانے والا کون ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہم رضوان سے جان نہیں چھڑا لیتے تب تک کچھ نہیں سدھرے گا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بابراعظم کو ڈراپ کرنے پر فخر زمان نے ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ بابر اعظم کو ڈراپ کرنا باعث تشویش ہے جس سے منفی پیغام جائے گا۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ویرات کوہلی کو 2020 سے 2023 تک تین سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ نہیں کیا۔ گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کے حق میں بیان دینا فخر زمان کو مہنگا پڑگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے لیے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پر تنقید کرنے کی پاداش میں قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دن کے اندر وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

فخر زمان نے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے سے متعلق تنقید پر شوکاز نوٹس کا جواب پی سی بی کو بھجوا دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں وہ اچھے دوست بھی ہیں اس لیے اظہار خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کو ڈراپ کرنے پر فخر زمان کا شدید ردِ عمل؟

فخرزمان نے کہا کہ میں پی سی بی کے ماتحت ہوں اور فیصلوں کو قبول کرنا میرا فرض ہے، بابر اعظم کے بارے میں لکھنا کسی کو تنقید کا نشانہ بنانا یا کسی کو تکلیف دینا نہیں تھا۔ شوکاز نوٹس کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کا خیال ہے، ساتھی کھلاڑی سمجھ کر بات کی، میرا مقصد صرف یہ تھا کہ مشکل وقت میں بابر اعظم کو موقع ملنا چاہیےتھا۔

یاد رہے جکہ لاہور قلندرز پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کے ٹرائلزکے بعد 25 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ۔ سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو یونیورسٹی آف لاہور تعلیم کے لئے اسکالرشپ بھی دے گی ۔ یونیورسٹی آف لاہور کے چیئرمین اویس روف اور بیٹر فخر زمان کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں بہت اچھا ٹیلنٹ دیکھنے کو ملا ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ

یورپی یونین فورم کے موقع پر اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیاں تیز، ڈچ وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

سیکیورٹی خدشات: جعفر اور بولان ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئیں

چترال حملے میں ملوث طالبان لیڈر ٹی ٹی پی کنٹرول کمیشن کا سربراہ مقرر

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟