بھارت کے خلاف سیریز کے لیے ڈیوڈ وارنر ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے تیار

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے سابق اوپپنگ اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے رضامندی کا اظہار کردیا ہے۔

ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے ٹیم کو ان کی خدمات کی ضرورت پیش آئی تو وہ کرکٹ چھوڑنے سے متعلق اپنا فیصلہ واپس لے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں انہوں نے شیفلڈ شیلڈ کھیلنے کی تیاری بھی شروع کردی ہے تاکہ وہ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بہترین کھیل پیش کرسکیں۔

مزید پڑھیں: کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیوڈ وارنر نے ’ڈان‘ بننے کی تیاری کرلی

اوپنر بلے باز کی واپسی کی خبریں اس لیے زیر گردش ہیں کیونکہ بھارت کے خلاف سیریز کے لیے آسٹریلوی مینجمنٹ کو عثمان خواجہ کے ساتھ اب تک کوئی ایسا اوپنر بلے باز نہیں مل سکا جو ٹیم کی مشکلات کو کم کرسکے۔ ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کے بعد تجرباتی طور پر اسٹیو اسمتھ سے اوپننگ کروائی گئی تھی تاہم سلیکشن کمیٹی کے سربراہ جورج بیلے نے اکتوبر کے شروع میں ہی یہ واضح کردیا تھا کہ اسمتھ کو نمبر 4 پر کھلایا جائے گا اور وہ اوپننگ نہیں کریں گے۔ اس کی وجہ ممکنہ طور پر یہ بھی ہوسکتی ہے کہ بطور اوپنر اسمتھ نے 8 اننگز میں 28.50 کی اوسط سے 171 رنز بنائے ہیں اور یہ کسی بھی نمبر پر ان کا سب سے کم ایوریج ہے۔

دوسری طرف ٹریوس ہیڈ کو بھی یہ ذمہ داری دی جاسکتی تھی تاہم بورڈ کو خدشہ ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں وہ شاید بطور اوپننر اچھا کھیل پیش نہ کرسکیں۔ اس کے علاوہ بھارت کے خلاف اہم سیریز کے لیے فریکچر کا شکار کیمرون گرین کی خدمات بھی ٹیم کو حاصل نہیں ہوں گی۔

مزید پڑھیں: ڈیوڈ وارنر کو ہیرو کی طرح رخصت کرنے پر مچل جانسن سیخ پا کیوں ہیں؟

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچ پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22 نومبر سے شروع ہوگا جو پرتھ کے میدان میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ

یورپی یونین فورم کے موقع پر اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیاں تیز، ڈچ وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

سیکیورٹی خدشات: جعفر اور بولان ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئیں

چترال حملے میں ملوث طالبان لیڈر ٹی ٹی پی کنٹرول کمیشن کا سربراہ مقرر

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟