ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، شکارپور میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سندھ کے ضلع شکار پور میں بڑی کارروائی اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرا لی۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق، ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سکھر نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شکارپور میں واقع متروکہ وقف املاک بورڈ کی اربوں روپے مالیت کی زرعی زمین وگزار کروا لی۔

یہ بھی پڑھیں: ریلویز اراضی پر تجاوزات کے خلاف آپریشنز ،1007 ایکڑ اراضی واگزار

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سکھر نے سپریم کورٹ از خود نوٹس کے احکامات کی روشنی میں کارروائی کی، واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت ایک ارب 52 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ایف آئی ترجمان نے کہا کہ مذکورہ زمین پر مختلف لوگوں نے ناجائز قبضہ کیا ہوا تھا، مذکورہ پراپرٹیز شکارپور کے علاقے ٹاپوجانو تالکہ میں واقع تھی، زرعی زمین 691 ایکڑ پر مشتمل ہے جسے واگزار کروا کر متروکہ وقف املاک حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شکار پور: کچے کے ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایس ایچ او کو شہید کردیا

ایف آئی کے کارروائی میں مختیارکار شکارپور، متروکہ وقف املاک اور محکمہ مال کے حکام  بھی شامل تھے۔ ترجمان ایف آئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی قابض شدہ پراپرٹی کو واگزار کرانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp