صبا فیصل کے پوتے کی سالگرہ، تصاویر وائرل

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حال ہی میں پاکستانی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے بڑے پوتے روحان سلمان کی تیسری سالگرہ دھوم دھام سے منائی جس کا تھیم ’کوکومیلن‘ رکھا گیا۔ 3 سالہ روحان سلمان کی سالگرہ میں صبا فیصل ماڈرن اسٹائل لباس پہنے بڑے پوتے کی برتھ ڈے پارٹی میں اپنی موجودگی سے رونق لگاتی نظر آئیں۔

سوشل میڈیا پر نیہا اور سلمان فیصل کے بیٹے کی سالگرہ کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز بھی زیرِ گردش ہیں جن کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

صبا فیصل گزشتہ سال اپنی بڑی بہو نیہا سے ہونے والی سوشل میڈیا لڑائی کے سبب موضوعِ بحث بنیں رہیں لیکن اب انہوں نے نیہا سے تعلقات استوار کر لیے ہیں۔

صبا فیصل نے گزشتہ سال اپنے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی کروائی اور اب وہ اپنے نواسا، نواسی اور پوتوں کی خوشیاں مناتی نظر آتی ہیں۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے خبر نامہ پڑھنے سے کریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ صبا فیصل کے مشہور ڈراموں میں ’در شہوار‘ ، ’باغی‘ ، ’ہمسفر‘ ، ’گھسی پٹی محبت‘ ، ’سرِ راہ‘ ، ’خدا اور محبت‘ ، ’حبس‘ ، ’کہیں دیپ جلے‘ ، ’خئی‘ ، ’ذرا یاد کر‘ اور ’بے رنگ‘ جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر سابق پی ٹی آئی رہنما کیا کہتے ہیں؟

پاک سعودی دفاعی معاہدے میں تُرکیہ کی شمولیت کا کتنا اِمکان ہے؟

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘