قاضی فائر عیسیٰ کے اعزاز میں نامزد چیف جسٹس اور ججز کا اپنی جیب سے ظہرانہ

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس فائز عیسی کے اعزاز میں ظہرانہ کل دیا جائے گا۔ ظہرانے کا اہتمام نامزد چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس فائز عیسی کو الوداعی ظہرانے پر تحائف بھی دیے جائیں گے۔

سپریم کورٹ ذرائع اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جسٹس فائر عیسیٰ کے اعزاز میں ظہرانہ سرکاری خرچ پر یا سپریم کورٹ کے فنڈ سے نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:خطیر اخراجات کے پیش نظر چیف جسٹس کا الوداعی ڈنر قبول نہ کرنے کا فیصلہ

 سپریم کورٹ ذرائع  کے مطابق قاضی فائر عیسیٰ کے اعزاز میں دیے جانے والے ظہرانے کے اخراجات نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور بعض ججز اپنے ذاتی خرچ سے ادا کر رہے ہیں۔سپریم کورٹ، چیف جسٹس فائز عیسی کے اعزاز میں ظہرانہ کل دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس فائز عیسی نے الوداعی عشائیہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔

اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے ایک مراسلے میں (چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے موقعے پر) فل کورٹ ریفرنس کے لیے دعوت دی گئی تھی۔

اٹارنی جنرل پاکستان کو بھیجے گئے مراسلے میں اسسٹنٹ رجسٹرار نے کہا تھا کہ فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو دن کے ساڑھے 10 بجے ہو گا۔مراسلے میں کہا گیا تھا کہ اس موقعے پر عمومی طور پر الوداعی ڈنر دیا جاتا ہے۔

اس مراسلے کے جواب میں چیف جسٹس نے یہ کہہ کر شرکت سے معذرت کرلی تھی کہ چوںکہ اس پر (ایک خطیر رقم) یعنی 20 لاکھ روپے سے زیادہ صرف ہوتے اس لیے وہ اس میں شرکت نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں زیرتعمیر بنیادی حقوق کی یادگار کا افتتاح بھی کل ہوگا۔ چیف جسٹس فائز عیسی یادگار کا دیگر ججز کے ہمراہ افتتاح کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp