نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کی ہے؟

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

نیپرا نے گھریلو صارفین کے لیے اگست کے بجلی بلوں میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے مرے ہوئے عوام پر نیپرا نے ایک اور بم پھینک دیا

نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 57 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر نیپرا نے آج (بروز جمعرات) سماعت کی.

نیپرا کا کہنا ہے کہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں جولائی میں 37 پیسے کمی کی گئی تھی تاہم یہ اگست کے بلوں میں چارج کیا گیا، اس بنا پر اگست کے فیول چارجز میں مزید 49 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور جھٹکا: نیپرا نے بجلی 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

نیپرا کے مطابق مذکورہ ریلیف صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں دیا جائے گا، جن صارفین کو بل موصول ہوچکے ہیں انہیں یہ ریلیف نومبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp