مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی دستے پر حریت پسندوں کا اچانک حملہ، 5 اہلکار ہلاک

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ جموں کشمیر میں حریت پسندوں نے فوج کی ایک گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ریگولر آرمی کے 3 فوجی جبکہ 2 نیم فوجی دستے کے اہلکار ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کے حملوں کی نئی لہر نے بھارتی افواج کو ہلا کر رکھ دیا، عالمی میڈیا

بھارتی فوج نے جمعرات  اور جمعہ کی درمیان شب کنٹرول لائن کے قریبی علاقے گلمرگ کے قریب حریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی ہے۔

بھارت کی چنار کور آرمی یونٹ نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں 2 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور فوجی جمعہ کو ہی ایک فوجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ مقامی حکومت کے ایک اہلکار نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ فوج کی جانب سے تعینات 2 نیم فوجی دستوں کے اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارتی فوج کی جارحیت، مقبوضہ وادی میں 10 کشمیری شہید

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک عہدیدار نے کہا کہ وہ نیم فوجی دستے کے اہلکاروں کے ساتھ معمول کی گشت پر تھے کہ اچانک ان کی گاڑی پر حریت پسندوں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے صحافی کا کہنا ہے کہ انہوں نے دیکھا کہ ان فوجیوں کی لاشیں آخری رسومات کے لیے ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

علاقے کے گورنر منوج سنہا نے سری نگر میں فوجی ہیڈکوارٹرز میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بھارتی قومی پرچم میں لپٹے 3 تابوت پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرائیں گے، کانگریس کا ریاستی انتخابات سے قبل کشمیریوں سے وعدہ

مقبوضہ کشمیر میں اس وقت بھارت کے تقریباً 500،000 فوجی دستے مستقل طور پر تعینات ہیں۔ حریت پسند گروپ کئی دہائیوں سے کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل