صوبہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے ہفتہ اور اتوار کی درمیان شب 2 مختلف کارروائیوں میں 4 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پشین اور ژوب میں آپریشن، 2 خوارجی ہلاک 5 گرفتار: آئی ایس پی آر
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 26 اور 27 اکتوبر 2024 کی درمیانی شب صوبہ خیبر پختونخوا میں 2 الگ الگ کارروائیوں میں 4 خوارج کو ہلاک کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے خارجی انصاف اللہ سمیت 2 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔
مزید پڑھیں: سوات: غیرملکی سفیروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2خوارجی ہلاک، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کامیاب کارروائی ضلع خیبر میں کی جہاں خوارج کے ٹھکانے کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مزید 2 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔
پریس رہلیز کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کے خلاف متعدد دہشتگردی کی کارروائیوں میں فعال طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان: فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 10 جوان شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے اپنے عزم پر کاربند ہیں۔
ادھر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے الگ الگ پیغامات میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر انہیں
خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: وزیرستان: پاک آرمی اور خوارج کے درمیان فائرنگ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 5 جوان شہید
اپنے پیغام میں صدر اور وزیر اعظم نے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بہادر افواج نے دہشتگردوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ دہشتگردوں کو ان کے گنوانے جرائم پر ہرقیمت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔