آج کی تیز رفتار، مصروف اور ہلچل بھری زندگی میں ذاتی سواری ہر خاص و عام کی ضرروت بن چکی ہے ایسے میں پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، عام گاڑی بھی 10 لاکھ روپے سے کم کی نہیں، قیمتیں عالمی معیار کی ہیں لیکن کوالٹی میں زمین آسمان کا فرق ہے اور نہ جانے کتنی زندگیاں گاڑیوں کی ناقص کوالٹی کی وجہ سے ضائع ہو جاتی ہیں، حفاظتی انتظامات میں کمی کے باعث حادثات اور اموات کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔
پاکستان میں نئی گاڑیاں خریدنے والے شہری بھی ان کے معیار سے مطمئن نظر نہیں آتے، کئی شہریوں کو شکایات ہے کہ نئی گاڑی کا رنگ 3 سے 4 سال چلنے کے بعد خراب ہونے لگتا ہے جبکہ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ گاڑی کی کوالٹی ٹین ڈبے سے بڑھ کر نہیں ہوتی۔ چھوٹی موٹی ٹکر میں بھی بڑا نقصان ہو جاتا ہے۔
ایسے ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کرولا گاڑی ویگو کے ساتھ ہلکی سی ٹکراتی ہے اور اس کا اگلا حصہ بالکل تباہ ہو جاتا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر سیخ پا نظر آئے۔ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ یہ ٹین ڈبہ 70 لاکھ میں کیوں خریدتے ہیں؟ اس میں ہم عوام ہی قصور وار ہیں۔
بکواس ٹین ڈبہ 70 لاکھ میں ہم لوگ کیوں خریدتے ہیں ؟ اس میں ہم ہی عوام قصور وار ہیں۔۔۔😥 pic.twitter.com/iUwPD2vekp
— Irfan Akbar (@majorirfanakbar) October 26, 2024
ایک صارف نے اس پر لکھا کہ جب خریدار کو اعتراض نہیں تو گاڑیاں بیچنے والے اپنی من مانی ہی کریں گے۔
جب خریدار کو اعتراض نہیں تو بیچنے والا من مانی کرے گا ہی
— Irfan Akbar (@majorirfanakbar) October 27, 2024
طیب نامی صارف لکھتے ہیں کہ گاڑی کا یہ حال 25/30 کلومیٹر کی رفتار سے ہو گیا اگر یہ 100/120 کی رفتار سے ہوتی تو شاید گاڑی ڈگی تک تباہ ہو جاتی۔
گاڑی کا یہ حال 25/30 کلومیٹر کی رفتار سے ہو گیا اگر یہ 100/120 کی رفتار سے ہوتی تو شاید ڈگی تک پچک جاتی
— TAYYAB CH_BIGBOSS 🇸🇦🇵🇸🇵🇰 (@GeminiKSA) October 27, 2024
ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کی وجہ سے گاڑی میں ایئر بیگ نہیں کھلا، یہ قتل کرنے والی مشینیں خریدنا بند کریں۔ غیر محفوظ کاروں کی درآمد بند ہونی چاہئے۔
ڈرائیور کے ہاتھ میں فون ہے اور وہ اسے دیکھ رہا ہے، اور یہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کی وجہ سے گاڑی میں ایئر بیگ نہیں کھلا ہے۔ یہ قتل کرنے والی مشینیں خریدنا بند کریں۔ غیر محفوظ کاروں کی درآمد بند ہونی چاہئے۔ pic.twitter.com/PyorRi5zj2
— SK⭕️pinion (@SK_Opinion) October 27, 2024
ڈاکٹر وقار قریشی لکھتے ہیں کہ پاکستان میں 70 اور 80 کی دہائی تک وہ گاڑیاں بھی تھیں کہ دیوار میں لگ جاتیں تو دیوار گر جاتی لیکن گاڑی کو کچھ نہیں ہوتا تھا لیکن اب گاڑی سائیکل میں لگے تو سائیکل محفوظ رہتی ہے مگر گاڑی کا ستیاناس ہوجاتا ہے۔
پاکستان میں 70 اور 80 کی دہائی تک وہ گاڑیاں بھی تھیں کہ دیوار میں لگ جاتیں تو دیوار گر جاتی لیکن گاڑی کو کچھ نہیں ہوتا تھا ، اب گاڑی سائیکل میں لگے تو سائیکل محفوظ لیکن گاڑی کا ستیاناس ہوجاتا ہے !
— Dr Waqar Qureshi (@WaqarQu84861906) October 26, 2024
ایک ایکس صارف کا کہنا ہے کہ ٹویوٹا ہونڈا اور سوزوکی نے بد ترین گاڑیاں بنائیں اور عوام کو لوٹا۔
ٹویوٹا ہونڈا اور سوزوکی نے بد ترین گاڑیاں بنائیں اور عوام کو لوٹا
— A B Francis (@aloysious12) October 27, 2024