صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان میں مختلف ممالک کے نئے تعینات ہونے والے سفیروں کا خیرمقدم کیا ہے۔
پیر کے روز ڈیموکریٹک پیپلزریپبلک آف کوریا، جمہوریہ کرغزستان، جمہوریہ کینیا، جمہوریہ ترکیہ، جمہوریہ ازبکستان اور ریاست فلسطین کے سفیروں نے ایوان صدر میں ایک تقریب کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں، صدر آصف علی زرداری نے سفیروں سے اسناد وصول کیں۔
ڈیموکریٹک پیپلزریپبلک آف کوریا چوچانگ مین، جمہوریہ کرغزستان کے اوازبیک اتاخنوف نے صدر آصف علی زرداری کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔
جمہوریہ کینیا کے پیٹر نجرومبوگو، جمہوریہ ترکی کے ڈاکٹرعرفان نذیروگلو، جمہوریہ ازبکستان کےعلیشیر توختے اور ریاست فلسطین کے زہیردرزید نے صدر مملکت کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔
صدر زرداری نے نئے سفیروں کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور ان کا پاکستان میں خیرمقدم کیا، صدر مملکت نے غیر ملکی سفرا کے ساتھ گفتگو میں پاکستان کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو بڑھانے میں سفیروں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔