کراچی پریس کلب کے ویٹر محمد عامر کی جادوئی آواز کی دھوم

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محمد عامر کا تعلق پنجاب سے ہے لیکن 8 برس قبل وہ روزگار کی تلاش میں کراچی آگئے جہاں اب وہ کراچی پریس کلب میں بطور ویٹر کام کر رہے ہیں۔

ان کی خوبصورت گائیکی سے کراچی پریس کلب کے اراکین تو محظوظ ہوتے ہی تھے لیکن اب سوشل میڈیا نے ان کی آواز دور دور تک پہنچا دی ہے اور اب وہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑے پیمانے پر داد وصول کر رہے ہیں۔

محمد عامر کہتے ہیں کہ ان کو گانے کا شوق تو بچپن سے ہی تھا لیکن جب وہ کراچی پریس کلب میں بھی گنگنانے لگے تو صحافیوں نے ان کی خوب ہمت افزائی کی اور فرمائش کرکے ان سے اکثر گیت سننے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ پاکستانی اسٹارز جنہیں سوشل میڈیا کی بدولت شہرت ملی

اکثر یوں بھی ہوا کہ اراکین کلب نے کسی ساتھی کی سالگرہ کی تقریب سجالی یا کوئی اور پارٹی رکھی تو محمد عامر سے گانے کی فرمائش کردی۔

محمد عامر کا کہنا ہے کہ حال ہی میں انہوں نےکراچی میں واقع نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) سے گانے کی کلاسز بھی لی ہیں جس سے انہیں اپنے فن کو نکھارنے میں خاصی مدد ملی ہے۔

مزید پڑھیے: کراچی پریس کلب کا ارشد ندیم کو تاحیات رکنیت دینے کا اعلان

نصرت فتح علی خان اور عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی ان کے پسندیدہ گائیک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گائیکی کے حوالے سے میری کوششیں جاری ہیں اور جب اور جہاں بھی موقع ملے گا میں گاتا رہوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ