ترکیہ سے پاکستان آنے والی پرواز کی آذربائیجان میں ہنگامی لینڈنگ

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استنبول سے لاہور آنے والی پرواز کو آذربائیجان میں میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون مسافر کے انتقال پر غیر ملکی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

منگل کے روز ترکش ایئر لائن کی پرواز ٹی کے 714 نے صبح 4 بج کر 35 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھی، تاہم جب یہ پرواز آذربائیجان کی فضائی حدود سے گزر رہی تھی کہ اس دوران ایک مسافر کی صحت بری طرح بگڑ گئی، جس پر پائلٹ نے باکو ایئر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی جسے فوری طور پر منظور کر لیا گیا۔

 پرواز باکو ہوائی اڈے پر اتری، جہاں طبی عملے نے مسافر کا معائنہ کیا، تاہم طبی عملے نے معائنے کے بعد مسافر کو مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسافر کی جہاز میں خود کشی کی کوشش، ہنگامی لینڈنگ

ضروری رسمی کارروائی کی کے بعد مسافر کی لاش ایئرلائن انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی،  پرواز 3 گھنٹے کی تاخیر سے لاہور ایئرپورٹ پر پہہنی، پرواز کی لاہور سے واپس استنبول روانگی بھی متاثر ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp