وزیراعظم، امیر قطر کی دعوت پر آج سے 31 اکتوبر تک قطر کا سرکاری دورہ کریں گے

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر 30 اور 31 اکتوبر کو قطر کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دوحہ میں وزیراعظم، امیرِ قطر اور قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری بالخصوص اور اس کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات کی تمام جہتوں پر بات کی جائے گی۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے قطر سرمایہ کاری اتھارٹی اور قطر بزنس ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطح وفود بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں:قطر کی بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار فراہمی کی یقین دہانی

وزیراعظم ’منظر‘ کے عنوان سے ہونے والی نمائش کا افتتاح بھی کریں گے جس میں پاکستان میں آرٹ اور آرکیٹیکچر کی 1940 سے لے کر ابتک کی تاریخ کا احاطہ کیا گیا ہے۔ نمائش میں پاکستان کے ثقافتی ورثے اور فن تعمیرات کی عکاسی کے ساتھ ساتھ قطر اور پاکستان کے عوام کے درمیان تاریخی رابطوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

بنگلہ دیش اقوامِ متحدہ کے پیس بلڈنگ کمیشن کا وائس چیئر منتخب

امریکی امیگریشن پالیسیوں کا المیہ؛ بیمار بیٹے کا آخری دیدار بھی نصیب نہ ہوا

سی ٹی ڈی کی کارروائی کامیاب ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 6 دہشتگرد ہلاک

سعودی سائنسدان عمر یغی کی 2025 کے کیمسٹری نوبل انعام پر سعودی تنظیم کی پذیرائی

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے