پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے دوران انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے۔ چوری ان کی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان میں موجودگی کے دوران 17 اکتوبر 2024 کو ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا ایکس پوسٹ میں بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ 17 اکتوبر کی شام چند ماسک پہنے لوگوں نے میرے گھر چوری کی۔ وہ جیولری، قیمتی اشیا اور ذاتی استعمال کی اچھی خاصی چیزیں ساتھ لےگئے۔ شکر ہے کہ فیملی کو کسی طرح کا جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔

مزید پڑھیں:مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، اسٹوکس کپتان مقرر، بابر بھی ٹیم کا حصہ

بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ کچھ اشیا کے ساتھ میرا اور میری فیملی کا جذباتی لگاؤ تھا، میری یہ اپیل ان افراد کو تلاش کرنے میں مدد کے لیے ہے، یہ جرم اس وقت کیا گیا جب میری اہلیہ 2 چھوٹے بچوں کے ساتھ گھر پر تھیں، شکر ہے فیملی کو کسی طرح کا جسمانی نقصان نہیں پہنچا تاہم اس واردات کی وجہ سے ان پر ذہنی طور پر اثر پڑا ہے۔

بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ میں چوری ہونے والی چند اشیا کی چیزیں بھی شیئر کر رہا ہوں، اس کا مقصد صرف ان لوگوں کو پکڑنا ہے، اگر آپ کے پاس کوئی معلومات ہیں تو ڈرہم کانسٹیبلری سے رابطہ کریں، میں پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں جب واردات ہوئی میں پاکستان میں تھا تو پولیس نے فیملی کی غیر معمولی سپورٹ کی، پولیس اب بھی ان لوگوں کی تلاش کے لیے بہت کام کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کردی، افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بےنقاب

پاکستان کی مسخ شدہ تصویرکشی، بالی وڈ کی فلم ’دھُرندھر‘ تنقید کی زد میں

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 14 ہلاک، متعدد زخمی

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟