بلوچستان کے ضلع پشین کی تحصیل بوستان کے شہری محمد اشرف نے کمال مہارت سے گاڑی کے انجن اور دیگر سامان کو یکجا کیا گلائیڈر بناکر سب کو ہی حیران کردیا۔
پیشے کے لحاظ سے موٹر مکینک محمد اشرف نے گھریلو مشکلات کے باعث تیسری جماعت میں تعلیم کو خیرآباد کردیا مگر آسمان کی بلندی چھونے کا خواب ابھی تک زندہ ہے۔
محمد اشرف کہتے ہیں کہ موٹرگلائی بناتے وقت شدید تنقید اور مذاق سہا لیکن ہار نہ مانی اور بالآخر محنت رنگ لے آئی۔ ’اس جہاز کو بنانے کے لیے میرے کئی سال اور لاکھوں روپے لگے ہیں‘۔
اشرف بازئی نے اپنے بنائے گئے موٹر گلائیڈر میں کئی سو فٹ اونچی اڑان بھری تو پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ انہوں نے یہ کام کیسے کیا، آئیے جانتے ہیں غالب نہاد کی اس ویڈیو اسٹوری میں