لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ہمیں لندن میں پاکستانی ہائی کمشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر تشویش ہے، پاکستانی ہائی کمشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر قانونی کارروائی کریں گے۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ نے تفصیلی بیان بھی دے دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ پاکستان نے برکس میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے، پاکستان برکس کی رکنیت کے لیے تمام شرائط مکمل کرتا ہے، اور اس حوالے سے مزید بات چیت کا خواہاں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف قطر کے 2روزہ دورے پر ہیں، وزیر اعظم قطری امیر اور وزیراعظم سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ تجارت، سرمایہ کاری اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔ اس سے قبل وہ 2روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب میں تھے جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں: دفتر خارجہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے امریکی ایوان نمائندگان کاخط باہمی احترام کے منافی قراردیدیا

نئی امریکی حکومت کے بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکا یا کسی اور ملک کی داخلی سیاست پر تبصرہ نہیں کرتا جیسا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دوسرے ممالک بھی ہمارے بارے میں نہ کریں۔

زلمے خلیل زاد کے عمران خان کو رہا کرنے سے متعلق بیان پر سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ کوئی تبصرہ نہیں کروں گی ایک ایسا شخص جس کی کوئی آفیشل حیثیت نہیں اور وہ متنازعہ بیان دیتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے اور یہ یقین دہانی ہم نے چینی اعلیٰ سطحی اہلکاروں تک پہنچا دی ہے۔ چینی سفیر کا بیان غیر روایتی تھا، ہم چینی بھائیوں کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔

’پاکستان نے اعلیٰ قیادت کی سطح پر چین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ چینی شہریوں اور پروجیکٹس کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی‘۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ نے لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ آوروں کی شہریت منسوخی کا حکم دیدیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان لبنان کی وادع بقاع اور بعلبک میں اسرائیلی بربرانہ حملوں کی مذمت کرتا ہے، آئے روز پیشگی اطلاع کے بغیر گنجان آباد علاقوں پر حملے اسرائیل کے عالمی قوانین کے عدم احترام کی عکاسی ہے۔ پاکستان توقع کرتا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کا دائرہ کار نہ بڑھے، اور غزہ میں جلد جنگ کا خاتمہ ہو۔

’ہم فلسطین و لبنان میں فوری دشمنیوں کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔ عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو اس کے بہیمانہ جنگی جرائم کی پاداش میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے‘۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی جموں و کمشیر تنازع کے پر امن کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل تک حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان غزہ کے شہریوں کے لیے بھی انسانی امداد بھجواتا رہا ہے اور بھجواتا رہے گا۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں پر سنجیدہ تشویش کا اظہار کیا ہے، ان دہشت گرد گروہوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔ ہم غیر ملکی سفیروں کے مکمل تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

’دفتر خارجہ کسی غیر ملکی سفیر یا سفیروں کے گروپ کے دوسرے شہر دورے کے پروٹوکول کو سخت کر رہا ہے، غیر ملکی سفیر ہمارے مہمان ہیں‘۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں پر سنجیدہ تشویش کا اظہار کیا ہے، ان دہشت گرد گروہوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔ ہم غیر ملکی سفیروں کے مکمل تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

’دفتر خارجہ کسی غیر ملکی سفیر یا سفیروں کے گروپ کے دوسرے شہر دورے کے پروٹوکول کو سخت کر رہا ہے، غیر ملکی سفیر ہمارے مہمان ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں روسی باشندے کے اغوا پر سوشل میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، ابھی تفصیلات کے مکمل حصول تک اس کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

یہ پڑھیں: افغان وزارت خارجہ کا حالیہ بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں ناقابل قبول مداخلت ہے، دفتر خارجہ

’افغان طالبان دہشتگرد گروہوں کو کنٹرول کریں یہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ تمام ماسکو فارمیٹ ممالک کا بھی مطالبہ ہے۔ پاکستان تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی کسی پیشکش اور ایڈوائس کو مسترد کرتا ہے، تحریک طالبان پاکستان معصوم لوگوں کے قاتل ہیں‘۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے علاقے خاش میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان اور ایران مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

عافیہ صدیقی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ امریکا میں ایک سزا یافتہ فرد صرف رحم کی اپیل کرسکتا ہے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جانب سے رحم کی اپیل پر تفصیلات کا انتظار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp