ملک میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کردی گئی، پی ٹی اے کا دعویٰ

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فون و انٹرنیٹ سروس کی بندش، شہریوں کو کن مشکلات کا سامنا؟

پی ٹی اے کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ساؤتھ ایسٹ ایشیا-مڈل ایسٹ-ویسٹرن یورپ 4 (SMW4) اور ایشیا-افریقہ-یورپ 1 (AAE-1) سب میرین کیبلز میں خرابی کو دور کر دیا گیا ہے جس سے انٹرنیٹ کی سست روی دور ہو گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں کیبلز کی بحالی سے 1750 جی بی پی ایس کی کمی ختم ہو گئی ہے اور انٹرنیٹ سروسز اب پوری رفتار اور صلاحیت سے کام کر رہی ہیں۔

پی ٹی اے نے اس خلل کی وجہ SMW4 اور AAE-1 کیبلز میں خرابیوں کو قرار دیا جو بالترتیب جون اور اگست میں ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیے: انٹرنیٹ سروس میں تعطل نے فری لانسرز کو فکر معاش میں مبتلا کردیا

کنیکٹیویٹی کو بڑھانے کے لیے پاکستان سنہ 2023 میں پاکستان ایسٹ افریقہ کیبل ایکسپریس (PEACE) کیبل سسٹم کو مربوط کرے گا جس سے ملک کی انٹرنیٹ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

مزید برآں 3 نئی کیبلز، 2 ٹرانسورلڈ انٹرنیشنل کیبلز اور ایک پی ٹی سی ایل کیبل، کنیکٹیوٹی کو بڑھانے کے لیے اگلے 2 سالوں میں سسٹم میں شامل کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp