پاسپورٹ بنوانے میں حائل ایک بڑی مشکل حل، نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کر دی گئی ہے جس کے تحت اب شہری ملک کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔

اس طرح پاسپورٹ کے حصول کے لیے شناختی دستاویزات پر درج پتے والے ضلعی دفتر میں درخواست دینے کی شرط ختم کردی گئی۔

اس حوالے سے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بڑی خوشخبری آگئی

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی برتی جائے گی۔ پاکستان کا کوئی بھی شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کر سکتا ہے اور ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت سے انکار نہیں کیا جائے گا۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوانے کے اہل ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp