اسلام آباد ہائیکورٹ: عافیہ صدیقی کیس، 4 رکنی وفد امریکا جائے گا

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عافیہ صدیقی کی صحتیابی اور وطن واپس لانے سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ کو دونوں پارٹیوں کا فوکل پرسن مقرر کردیا ہے۔ فوزیہ صدیقی اور ڈاکٹرز بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔ 4 ممبر وفد امریکا جائے گا۔ وفد میں سینیٹر طلحہ محمود، فوزیہ صدیقی، انوشے رحمان اور ایک ڈاکٹر شامل ہوگا۔

مزید پڑھیں:ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس: پاکستان کی امریکا کو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی تجویز

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ امید ہے وفد اگلے 2 ہفتوں تک امریکا کے آفیشنلز کے ساتھ میٹنگ کرے گا، امریکا الیکشنز کے فوراً بعد وفد امریکا جائے گا۔ ڈاکٹر فوزیہ جس ڈاکٹر کو لے کر جانا چاہتی ہیں اس کی ویزا پوزیشن کیا ہے؟ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ میرے خیال میں ڈاکٹر کے پاس ویزہ ہے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اٹارنی جنرل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ویری گڈ اٹارنی جنرل صاحب! آپ معاملے میں انوالو ہوئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت نومبر کے آخر تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں موٹر سائیکل اور تھری ویلر کی فروخت میں حیران کن اضافہ

سولر صارفین کے لیے بڑا دھچکا، نیپرا کی نئی تجاویز سے کتنا نقصان ہو گا؟

فٹبال اسٹار میسی کا ونتارا کا دورہ: جنگلی حیات کے ساتھ ملاقات اور موج مستی

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی

پرواز منسوخی کے بعد دلہا نے چارٹرڈ فلائٹ سے شادی میں پہنچ کر سب کو حیران کردیا

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں