’او لگدی فارم 47 دی آ‘، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز تنقید کی زد میں کیوں؟

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مریم نواز وزیرِ اعلٰی پنجاب منتخب ہونے کے بعد سے ہی خاصی متحرک نظر آتی ہیں۔ پنجاب حکومت کا دعویٰ ہے کہ مریم نواز نے بہت مختصر وقت میں خواتین، نوجوانوں، کسانوں اور دیگر طبقات کے لیے کئی اسکیمیں متعارف کرائی ہیں۔

گزشتہ روز انہوں نے سپر سیڈر پراجیکٹ لانچ کیا جس میں انہوں نے رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو میں کاشتکاروں کو سپر سیڈر کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اور ٹریکٹر پر بیٹھ کر تصاویر بھی کھنچوائیں۔ ریشم سلیم نامی صارف نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر مریم نواز کی ٹریکٹر پر بیٹھے ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں مشہوربھارتی گلوکار گرورندھاوا کے گانے کی لائن ’او لگدی لاہور دی اے ‘ کی ایک لائن لکھی جس میں غلطی تھی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تبصرہ کرتے ہوئے اس کی تصحیح کی اور لکھا کہ درست لائن ’او لگی پنجاب دی آ‘ ہے۔

پی ٹی آئی کے ایک حامی صارف نے مریم نواز کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’او لگدی فارم 47 دی آ‘۔

حسنین علی چوہدری نامی ایک صارف نے لکھا کہ یہ پنجاب کی وزیراعلیٰ ہیں یا ٹک ٹاکر جو گانے کی دھن درست کروا رہی ہیں۔

ایک صارف نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میڈم اس گانے پر ایک بہترین ٹک ٹاک بن سکتی ہے ٹریکٹر کی وڈیو پر یہ گانا لگائیں مزہ آجائے گا۔

آج وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آج گرین ٹریکٹر اسکیم کا افتتاح کر دیا ہے۔ گرین ٹریکٹر پروگرام کی ڈیجیٹل بیلٹنگ میں کامیاب ہونے والے کسانوں کا بھی اعلان کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار گرین ٹریکٹر بذریعہ قرعہ اندازی بالکل مفت دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

نیو یارک: وفاقی حکام کی جانب سے سٹی کونسل ملازم کی گرفتاری، میئر ظہران ممدانی کا شدید ردعمل

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘