سپریم کورٹ کے 25 جج، قائمہ کمیٹی نے ججز کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے اکثریتی رائے سے ججز کی تعداد 25کرنے کی منظوری دی۔

فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا، جس میں ججز کی تعداد میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین کمیٹی قانون و انصاف کے مطابق 25ججز میں سے ایک چیف جسٹس اور 24ججز شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

دوسری جانب سینیٹر حامد خان اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ججز کی تعداد بڑھانے کی مخالفت کی۔ سینیٹر حامد خان نے کہا کہ ہمیں قانون سازی کے اس طرح کے طریقہ کار سے اختلاف ہے۔ 26ویں ترمیم سے ہم نے عدلیہ کو بہت سخت نقصان پہنچایا ہے۔

’آپ بتائیں آپ کی حکومت کیا کرنا چاہ رہی ہے‘۔

جمیعت علما اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ آئینی ترمیم کے بعد ججز صحیح انداز میں کام کررہے تھے، ججز کی تعداد بڑھانے کی ضرورت نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں عدالتوں اور پارلیمنٹ کے بجائے فیصلہ بالآخر سڑکوں پر ہوگا، سلمان اکرم راجا

اس سے قبل حکمران اتحاد کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پہلے ہی پیش کیا جاچکا تھا، ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال نے نجی کارروائی کے دن بل پیش کیا تھا۔

واضح رہے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھا دی گئی ، اس سے پہلے سپریم کورٹ میں 17ججز تعینات تھے، جبکہ اب ان کی تعداد 25کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp