انگلینڈ کے سابق کرکٹر ڈیرن گف لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اور یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر ڈیرن گف کو لاہور قلندرز کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

ٹیم انتظامیہ نے نے ڈیرن گف کی بطور ہیڈ کوچ  تعیناتی کا پرجوش خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ آئندہ گلوبل سپر لیگ میں ٹیم کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز جیت کا کھاتا کھولنے میں ناکام، ملتان سلطانز نے شکست دیدی

ڈیرن گف نے قلندرز میں شمولیت کے حوالے سے اپنے جوش و جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس سے پہلے لاہور میں ان کے پلیئر ڈیویلپمنٹ پروگرام کو سپورٹ کر چکا ہوں اور میں ٹیم کے ساتھ اس نئے کردار کو نبھانے کا بھی بیچینی سے منتظر ہوں۔

مزید پڑھیے: پی ایس ایل 9: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹ سے شکست دیدی

ٹیم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سمین رانا نے ڈیرن گف کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ڈیرن کو بورڈ میں شامل کر کے بیحد خوش ہیں اور ان ہمیں پورا یقین ہے کہ ان کا تجربہ ہماری بنیاد کو بہت مضبوط کرے گا۔

ڈیرن گف 23 نومبر کو جنوبی امریکی ملک گیانا میں قلندرز اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ گلوبل سپر لیگ کا آغاز گیانا میں 26 نومبر سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کردی، افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بےنقاب

پاکستان کی مسخ شدہ تصویرکشی، بالی وڈ کی فلم ’دھُرندھر‘ تنقید کی زد میں

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 14 ہلاک، متعدد زخمی

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟