باجوڑ کرکٹ لیگ: امپائر کے فیصلے پر جھگڑا، ایک ہلاک اور پولیس افسران سمیت متعدد زخمی

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں کرکٹ لیگ کے فائنل میں امپائر کے فیصلے پر لڑائی سے ایک شخص جاں بحق جبکہ پولیس افسران سمیت کئی زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: پولیس کا احتجاج لکی مروت، بنوں اور باجوڑ تک پھیل گیا، مطالبات کیا ہیں؟

پولیس کے مطابق باجوڑ اسپورٹس کمپلکس میں باجوڑ کرکٹ لیگ کے فائنل میچ کے دوران ٹیم 804 کے کھلاڑی کو تھرڈ امپائر کی جانب سے آؤٹ قرار دیے جانے پر کھلاڑی آپس میں لڑپڑے اور ان کا ساتھ دینے کے لیے تماشائی بھی میدان میں کود گئے۔

ہاتھا پائی اور بھگڈر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 پولیس افسران سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقعے پر پہنچ گئی۔ لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گرفتاریاں

ڈسٹرک پولیس افسر باجوڑ نے بتایا ہے کہ پولیس نے واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے اب تک 6 افراد گرفتار کرلیے ہیں جبکہ ویڈیوز کی مدد سے تمام ملوث افراد کی شناخت کے باقی افراد کو بھی پکڑ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: کرم کی واحد سڑک پر دہشتگردوں کا راج، رہائشی محصور، مریض موت سے دوچار

انہوں نے بتایا کہ  تھوڑ پھوڑ اور جھگڑے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کے موقعے پر دونوں ٹیموں کے حامیوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں اور ڈنڈے برسائے جبکہ تھوڑ پھوڑ بھی کی گئی جس سے پویلین کے شیشے ٹوٹ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں آج عام تعطیل کا اعلان

اسکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ٹریک کم، ٹرینیں آدھی، زمینوں پر قبضے، آئینی عدالت میں ریلوے کارکردگی پر کڑی تنقید

آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت کے ساتھ کی جائے گی، چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین

’طلحہ انجم نے بھارتی جھنڈا لہرا کر بہت اچھا کیا‘، فرحان سعید کی حمایت پر عوام کا شدید ردِعمل

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟