بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کا اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق کر دی ہے، ٹورنامنٹ 23 نومبر سے 3 دسمبر تک جاری رہے گا جس کے میچز لاہور اور ملتان میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ بلائنڈ کرکٹ گیمز: فائنل میں بھارت کو شکست، پاکستان نےگولڈ میڈل جیت لیا

 بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ہے اور بھارتی حکام نے اس کی تصدیق بھی کر دی ہے تاہم چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا تا حال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل (ڈبلیو بی سی سی) نے جمعہ کو ٹورنامنٹ کے چوتھے ایڈیشن کا شیڈول جاری کردیا ہے جس میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، نیپال، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور میزبان پاکستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:ورلڈ بلائنڈ گیمز: گولڈ میڈل حاصل کرنے والے قومی کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

بی سی بی کے اعلان کے مطابق ٹورنامنٹ 23 نومبر سے 3 دسمبر تک جاری رہے گا جس کے میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

لاہور میں 15 میچز کھیلے جائیں گے جن میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ بھی شامل ہے جبکہ ملتان میں سیمی فائنل اور فائنل سمیت 9 میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 25 نومبر کو ہو گا، جس سے شائقین کرکٹ میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت نے 2012، 2017 اور 2022 میں منعقد ہونے والے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پچھلے تمام ایڈیشنوں میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے ، جس سے یہ چوتھا ایڈیشن جو پہلی بار بھارت سے باہر منعقد ہوا رہا ہے-

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے  ورلڈ بلائنڈ گیمز میں بھارت کو 18 رنز سے شکست دے دی

دریں اثنا بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے کہا ہے کہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں مردوں کی کرکٹ ٹیم کی شرکت کے بارے میں کسی بھی فیصلے کے لیے حکومت ہند سے منظوری کی ضرورت ہوگی۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ گورننگ باڈی بین الاقوامی دوروں پر حکومت کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp