معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے 2 بچے ہیں اور دونوں کے پیدائش ’اِن وِٹرو فرٹیلائزیشن‘ (آئی وی ایف) کے عمل کے ذریعے ہوئی، وہ دونوں بار ’ٹیسٹ ٹیوب بے بی ‘ کے ذریعے حاملہ ہوئیں۔
واضح رہے کہ ان وِٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) کے طریقہ کار میں عموماً لیبارٹری میں مصنوعی طور پر تولیدی عمل کیا جاتا ہے، اس طریقے کو ’ٹیسٹ ٹیوب بے بی ‘ بھی کہا جاتا ہے، جس میں مرد کے سیمنز کو بے بی ٹیوب میں انجکیٹ کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں وینا ملک نے اپنی ناکام شادی کے تاریک پہلوؤں سے پردہ اٹھا دیا
معروف پاکستانی اداکارہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔
وینا ملک نے کہاکہ ماں کے قدموں تلے اللہ نے جنت ایسے ہی نہیں رکھی، میں جب ماں بنی تو اس کے بعد مجھے اندازہ ہوا۔
انہوں نے کہاکہ پہلے میرے بیٹے کی پیدائش ہوئی لیکن اس نے مجھے تنگ نہیں کیا، وہ وقت پر سوتا اور وقت پر جاگتا لیکن جب میری بیٹی کی پیدائش ہوئی تو اس نے مجھے دن میں تارے دکھائے۔
اداکارہ نے کہاکہ میرا بیٹا شام کو 8 بجے سوتا اور صبح 8 بجے جاگتا لیکن میری بیٹی مجھے ساری رات جگائے رکھتی، جس کے باعث میں نے تقریباً 2 سال تک سر میں کنگھی نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں وینا ملک ایک بار پھر منظر عام پر، اداکارہ اب تک کہاں تھیں؟
ایک سوال کے جواب میں وینا ملک نے کہاکہ اگر میرے بچے والد کے ساتھ رہتے تو دماغی مریض ہوتے، مجھے اب دوسری شادی کا کوئی خواب یا خیال نہیں آرہا ہے۔