پنجاب حکومت کا پی آئی اے خریداری پر غور، ملک کو اچھی ایئر لائن میسر آئے گی: نواز شریف

اتوار 3 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی خریداری پر غور کی جو بات کی اس پر مزید کام کا ارادہ ہے۔ ا گر ایسا ہو جائے تو ملک کو ایک اچھی ایئر لائن میسر آئےگی۔

امریکا سے لندن واپس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مرکز اور پنجاب میں اچھا کام ہو رہا ہے، پاکستان ٹریک پر واپس آرہا ہے، معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔ مریم نواز پنجاب میں اچھا کام کر رہی ہیں، مریم کو دن رات ایک فکر ہے کہ غریب آسانی سے زندگی گزار سکیں۔

مزید پڑھیں:ایئر پنجاب، مریم نواز کی تجویز پر نواز شریف کی بھی حمایت

صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف امریکا سے لندن واپس پہنچے تو لیگی کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر استقبال کیا۔

واضح رہےکہ نواز شریف نے امریکا میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پی آئی اے کی خریداری سے متعلق غور کر رہی ہیں، مریم نواز نے اس سلسلے میں اُن سے صلاح مشورہ بھی کیا ہے، مریم نےکہا ہے کہ اُس ایئر لائن کا نام ایئر پنجاب رکھا جاسکتا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے مریم نواز سےکہا تھا کہ آپ پی آئی اے کو خرید بھی سکتی ہیں اور نئی ائیرلائن بھی بنا سکتی ہیں۔ پی آئی اے کو پی ٹی آئی دور میں تباہ کیا گیا، پی آئی اے کے پائلٹس کو جعلی کہنے والا پی ٹی آئی دور کا وزیر آج چھپا بیٹھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟

ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل

اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی

ایف آئی ایچ پرو لیگ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا؟

ویڈیو

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم

کالم / تجزیہ

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ