قومی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔ کپتان محمد رضوان پہلی مرتبہ ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو کھیلا جائےگا۔
The men’s national selection committee has confirmed Pakistan’s playing XI for the first ODI against Australia.#AUSvPAK pic.twitter.com/kxiX9E2OGc
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 3, 2024
پاکستان پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔
دورہ آسٹریلیا کا مکمل شیڈیول
پاکستان کی کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کینگروز کو ون ڈے سیریز میں مایہ ناز آل راؤنڈر پیٹ کمنز لیڈ کریں گے۔ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کا پہلا میچ 4 نومبر کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں:مجھے یقین ہے کہ بابر اعظم کے حق میں ٹوئیٹ فخر زمان نے خود نہیں لکھی، وسیم اکرم
دوسرا ون ڈے میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 نومبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تینوں ون ڈے میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔
ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیمیں برسبین پہنچیں گی جہاں 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14 نومبر ،دوسرا ٹی20 میچ 16 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ جبکہ تیسرا اور آخری ٹی20 میچ 18 نومبر کو بیلریو اوول ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ ٹی20 سیریز کے تینوں میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔














