دوران پرواز ظہیر اقبال نے ایسا کیا کیا کہ سوناکشی چڑگئیں؟

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے شوہر ظہیر اقبال کو دنیا کے سامنے دکھانے سے خود کو نہیں روک سکتیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اپنے شوہر کے ساتھ ہوائی جہاز میں سوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوناکشی سنہا کو شادی کے صرف 2 ماہ بعد اپنا مہنگا فلیٹ کیوں بیچنا پڑگیا؟

سوناکشی سنہا نے بتایا کہ ان کے شوہر ظہیر انہیں خود اپنے لیے ایک لمحہ بھی گزارنے نہیں دینا چاہتے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوناکشی ایک آرام دہ لباس میں چہرے پر ماسک پہنے نیند لینے کی کوشش کر رہی تھیں جب ظہیر اقبال نے فیصلہ کیا کہ انہیں تھوڑا تنگ کیا جائے۔

ظہیر اقبال نے ویڈیو بناتے ہوئے سوناکشی کے چہرے کا ماسک کھسکا کر ان کی آنکھوں کے اوپر کردیا جس سے وہ ہڑبڑا کر جاگ گئیں اور پھر اپنے ماسک کو ٹھیک کرتے ہوئے انہوں نے شوہر کے کندھے پر ایک چپت لگا دی۔

مزید پڑھیے: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور شوہر ظہیر نئی مشکل میں پھنس گئے

گو سوناکشی کو اس حرکت پر تھوڑی بیچینی تو ہوئی لیکن وہ ظہیر کی اس مزاحیہ حرکت پر اپنی ہنسی نہ روک سکیں۔

بعد ازاں سوناکشی نے ظہیر کی بنائی ہوئی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جس کے صرف ایک گھنٹے کے اندر اس پر ایک لاکھ سے زیادہ لائکس اور کئی تبصرے آگئے۔

سوناکشی اور ظہیر کے پرستاروں نے ہنسی اور دل کے ایموجیز کے ساتھ تبصروں کی بھرمار کردی۔ کچھ نے ریمارکس دیے کہ بالی ووڈ جوڑے کے درمیان ایسے لمحات اور اٹکھیلیاں دیکھنا بہت خوشگوار ہے۔

بھارت کے معروف اور ویٹرن اداکار شتروگھن سنہا کی صاحبزادی سوناکشی سنہا نے 23 جون 2024 کو اپنے ظہیر اقبال سے 7 سال تک ڈیٹنگ کے بعد شادی کی۔ سوناکشی اکثر اپنے مداحوں کو اپنے شوہر کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں اور اپنی ازدواجی خوشی کی جھلکیں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’عوامی لیگ کے مجرموں کو دیکھتے ہی گرفتار کریں‘، مشیر داخلہ کی پولیس کو سخت ہدایات

آسٹریلیا میں اسلحہ کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ، حکومت متحرک

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے معروف کاروباری شخصیت بیٹینا اینڈرسن سے منگنی کرلی

ٹرمپ مغربی کنارے کے الحاق کی اجازت نہیں دیں گے اور وہاں تشدد ختم ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں، جینیفر لوکیٹا

سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں برفباری

ویڈیو

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

لیاری میں رحمان بلوچ کا ڈیرہ جہاں لوگ اپنے مسائل حل کرانے آتے تھے

احتساب کا عمل شروع، ججز، اینکرز اور بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی