کیا ایلون مسک نے امریکی انتخابات کے لیے ایکس کا لائک بٹن تبدیل کیا؟

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکہ کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے متعدد ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے اور پولنگ کے بعد امریکہ سمیت پوری دنیا میں امریکی صدرکے انتخاب کا بے تابی کے ساتھ انتظار کیا جا رہا ہے کیونکہ کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے

اس وقت پاکستان کی طرح امریکی انتخابات بھی تنازعات کی زد میں ہیں، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چند خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ امریکی ارب پتی اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک جو اب ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم حامی بن چکے ہیں انہوں نے الیکشن کی مناسبت سے ایکس پر لائک کا بٹن تبدیل کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس پر تبصرہ کرتے ہوئے کئی صارفین کا کہنا ہے کہ  طاقت کے حصول کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال جمہوریت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اس نئے فیچر کے نتیجے میں جب بھی کوئی صارف ایکس پر کسی پوسٹ پر لائیک کا بٹن دباتا ہے تو وہ سرخ نظر آنے کی بجائے ایک   مختصر اینیمیشن سامنے آتی ہے جس میں بیلٹ کو سرخ اور نیلے رنگ میں سلائیڈ کرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایکون مسک نے یہ کر دکھایا اور امریکی انتخابات کے موقع پر لائک کا بٹن تبدیل کر دیا۔

ایک ایکس صارف نے کہا کہ ایلون مسک نے انتخابات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی تشہیر کے لیے باضابطہ طور پر لائک کے بٹن کو تبدیل کر دیا ہے، اگر آپ اس کی حمایت کرتے ہیں تو اپنا موقف ظاہر کرنے کے لیے اس پوسٹ کو لائک اور ریٹویٹ کریں۔

ستارہ نامی صارف لکھتی ہیں انہوں نے سوچا کہ یہ جعلی خبر ہے لیکن یہ تو بالکل سچ ہے کہ ایلون مسک نے امریکی انتخابات کے لیے لائک کے بٹن کو تبدیل کر دیا ہے۔

جہاں کئی صارفین کا دعویٰ تھا کہ ایکس پر لائک کے بٹن کو تبدیل کر دیا گیا ہے وہیں چند صارفین یہ بھی کہتے نظرا ٓئے کہ ایسا کچھ نہیں ہے کیونکہ ان کے پاس کوئی تبدیلی ظاہر نہیں ہو رہی۔

ہیری نے لکھا کہ شاید یہ جعلی ہے کیونکہ ان کی ٹائم لائن پر لائک کے بٹن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی وہ پہلے جیسا ہی ہے۔

واضح رہے کہ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نہ صرف صدر کے لیے ٹرمپ کی حمایت کر رہے ہیں بلکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ ٹرمپ کی کابینہ میں خدمات انجام دینے کے لیے بھی تیار ہیں۔ امریکی عدالت نے اپنے ایک بڑے فیصلے میں ایلون مسک کو ٹرمپ کے حامیوں کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم جاری رکھنے کی اجازت بھی دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp