وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ چینی سفارتخانے پہنچ گئے، کراچی فائرنگ واقعہ کے ملزموں کو سزا کی یقین دہانی

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے چینی سفارتخانے میں جاکر گزشتہ روز کراچی میں چینی شہریوں پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے، اور ملزمان کو جلد گرفت میں لاکر قرار واقعی سزا دلانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق شہباز شریف نے چینی سفارتخانے کے دورے کے موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں چینی قونصل خانہ حملہ کیس: کیا ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا؟

وزیراعظم نے چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں چینی شہریوں پر کراچی میں حملے کی مذمت کرنے اور زخمیوں کی بیمار پرسی کے لیے آپ سے ملنے آیا ہوں۔

وزیراعظم نے چینی سفیر کو ذمہ داران کو جلد گرفت میں لے کر انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہاکہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفت میں لینے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے عمل کی بذات خود نگرانی کررہا ہوں، واقعے میں زخمی چینی شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ قابلِ اطمینان بات ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے چینی شہریوں کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، چینی شہریوں پر حملہ پاک چین برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے، پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

امید ہے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، چینی سفیر

اس موقع پر چینی سفیر نے وزیراعظم کی سفارتخانے آمد پر شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیاکہ وزیراعظم واقعے کے ذمہ داران کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں داسو میں چینی انجینیئرز پر حملہ: دونوں ماسٹر مائینڈ ساہیوال میں مارے گئے

اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِداخلہ محسن رضا نقوی اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2 بچوں کو قتل کرکے سوٹ کیس میں چھپانے پر ’ماں‘ کو عمر قید کی سزا

نشے میں دھت شوہر نے بیوی کو اُٹھا کر زمین پر پٹخ دیا، 22 سالہ خاتون ہلاک

وِکی کوشل اپنی عمر سے زیادہ سمجھ دار ہیں، کترینہ کیف

19 خواتین اور بچوں کو بےدردی سے قتل کرنے کا اعتراف کرنے والا ملزم عدالت سے بری

زندگی میں شادی صرف ایک شریک حیات کے ساتھ ہونی چاہیے، پوپ لیو کا نیا فرمان جاری

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا