کوئٹہ میں عدالت روڈ پر پریس کلب کے باہر قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ کو نامعلوم افراد نے نذر آتش کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: موسیٰ خیل میں مزدورں پر مسلح افراد کی فائرنگ، 7 بلڈوزر نذرِ آتش
چیئرمین وائس فار بلوچ مسنگ پرسنزنصراللہ بلوچ کے مطابق نامعلوم افراد نے کوئٹہ میں لاپتا افراد کے لواحقین کی جانب سے لگائے گئے کیمپ کو آگ لگا دی جس سے کیمپ جل کر خاکستر ہوگیا، گزشتہ شب 3 بجے نامعلوم افراد نے کیمپ کو آگ لگائی، اس وقت کوئی کیمپ میں موجود نہیں تھا۔
نصراللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم نے سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا کہ چند نامعلوم افراد نے کیمپ کو نذرِ آتش کیا، معاملے سے متعلق پولیس اور انتظامیہ کو آگاہ کرچکے ہیں اور مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست بھی دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاپتا افراد کے نام پر بلوچ لبریشن آرمی کے ڈرامے کا ڈراپ سین
ان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار کیمپ کو نذرِ آتش کرنے کی کوشش کی جاچکی ہے، واردات میں ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاج کیمپ 5 ہزار 632 دنوں سے قائم تھا، جس کو نذرآتش کردیا گیا ہے۔