سابق رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کا سینیئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر۔
یہ بھی پڑھیں:جزیلہ سلیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، محمد سلیم خان سپریم کورٹ کے نئے رجسٹرار تعینات
سابق رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم کو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کا سینیئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن میں قرار دیا گیا ہے کہ جزیلہ اسلم کو 3 سال کے لیے تعینات کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل جزیلہ اسلم رجسٹرار سپریم کورٹ کے حیثیت میں ذمہ داریاں ادا کر رہی تھیں۔ انہیں 17 ستمبر 2023ء کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا گیا تھا۔
جزیلہ اسلم کی تعیناتی سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کے دور میں عمل آئی تھی۔