کورکمانڈر پشاور کی یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں طلبا و طالبات اور اساتذہ سے ملاقات

جمعہ 8 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کورکمانڈر پشاور نے یونیورسٹی آف مالاکنڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ ملاقات کی، اور گفتگو کرتے ہوئے پاکستان آرمی اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے امن اور ترقی کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

کور کمانڈر پشاور نے طلبا و طالبات کے ساتھ نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں میں بہت صلاحیت ہے اور وہ مختلف شعبوں میں ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک فوج میں اہم تقرر و تبادلے، کور کمانڈر پشاور تبدیل

کورکمانڈر پشاور نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے درست استعمال کرنے پر زور دیا، تاہم، کور کمانڈر پشاور سے سیکیورٹی اور امن کے قیام کے حوالے سے مختلف سوالات کیے گئے اور تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

طلبا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کور کمانڈر پشاور نے ہمیں ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کے متعلق سوالات پر تفصیلی جوابات دیے جس سے ہماری معلومات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اتمانزئی قبائلی عمائدین کی کور کمانڈر پشاور سے ملاقات، پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم

طلبا کا کہنا تھا کہ اس نشست کے انعقاد سے ہماری بہت سی غلط فہمیاں دور ہوئیں اور ہم کور کمانڈر کی آمد پر مشکور ہیں۔ مستقبل میں بھی اس طرح کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp