پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں وہ مریم نواز کے ہمراہ جنیوا میں موجود ہیں اور انہیں ہاتھ میں 2 بیگز اٹھائے وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ مریم نواز کے دونوں ہاتھ خالی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق مریم اورنگزیب نے مریم نواز کا بیگ بھی اٹھا رکھا ہے جس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامی صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔
ملیحہ ہاشمی نے مریم اورنگزیب کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب مریم نواز کا پرس نہ اٹھائیں تو اور کیا عوام کی خدمت کریں؟ ان کو تو وزارت ہی مریم نواز کی خدمت کرنے کے لیے دی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر عوام کی خدمت کرنے کے لیے وہ عوام کے ووٹ سے منتخب ہوکر آتیں تو یقیناً عوام کی فکر کرتیں۔ عوام اسموگ سے مرتے رہیں لیکن یہ مریم نواز کا پرس اٹھا لیں۔
مریم اورنگزیب مریم نواز کا پرس نہ اٹھائیں تو اور کیا عوام کی خدمت کریں؟
ان کو تو وزارت ہی مریم نواز کی خدمت کرنے کے لیے دی گئی ہے۔
اگر عوام کی خدمت کرنے کے لیے عوام کے ووٹ سے منتخب ہو کر آتیں تو یقینا عوام کی فکر کرتیں۔
عوام سموگ سے مرتی رہے، مریم نواز کا پرس تو اٹھا لیں۔ pic.twitter.com/45yqzBbOHJ
— Maleeha Hashmey (@MaleehaHashmey) November 10, 2024
اظہر مشوانی نے لکھا کہ پنجاب اس وقت شدید ترین اسموگ کا شکار ہے اور وزیر ماحولیات سوئٹزرلینڈ میں مریم نواز کا پرس اٹھائے گھوم رہی ہے۔
پنجاب اس وقت شدید ترین سموگ کا شکار ہے اور وزیر ماحولیات سوئٹزرلینڈ میں مریم نواز کا پرس اٹھا کر پھر رہی ہے pic.twitter.com/6Ax9Lfa8cX
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) November 10, 2024
حافظ فرحت عباس نے لکھا کہ پنجاب میں اس وقت شدید اسموگ ہے سانس لینا بھی مشکل ہوچکا ہے لیکن ایسے میں جعلی وزیراعلیٰ جنیوا میں ہیں اور اپنے بیگ اٹھانے کے لیے وزیر ماحولیات مریم اورنگزیب کو بھی اپنے ساتھ لے گئی ہیں جبکہ پنجاب کے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔
پنجاب لاہور میں اس وقت شدید سموگ ہے. سانس لینا تک مشکل ہو چکا یے. ایسے میں جعلی وزیراعلیٰ جینیوا میں ہیں اور اپنے بیگ اٹھانے کے لئے وزیر ماحولیات کو بھی اپنے ساتھ لے گئی ہے. پنجاب کی عوام کو لاوارث چھوڑ دیا گیا یے. pic.twitter.com/dgOREvBNQp
— Hafiz Farhat Abbas (@FarhatAbbas_PTI) November 11, 2024
مززا شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کے بیگ اٹھانے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ جب آپ میرٹ کے بجائے ذاتی خدمت کی بنیاد پر وزیر بنائے جائیں تو ایسا ہی ہوتا ہے اور یہ اس ملک کی بد قسمتی ہے۔
جب آپ میرٹ کی بجاے ذاتی خدمت کی بنیاد پہ وزیر بناے جاہیں۔۔۔۔
بدقسمتی ہے اس ملک کی! pic.twitter.com/We27UZi5qY— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) November 10, 2024
سید بخاری نامی ایکس صارف نے لکھا کہ اگر ہماری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنا بیگ اٹھانے سے قاصر ہیں تو وہ اتنے بڑے صوبے کا وزن کیسے اٹھائیں گی؟ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا بیگ کسی نوکرانی نے نہیں بلکہ پنجاب ہی کی وزیر ماحولیات مریم اورنگزیب نے اٹھا رکھا ہے۔
اگر ہماری وزیر اعلی صاحبہ اپنا بیگ اٹھانے سے قاصر ہیں تو وہ اتنے بڑے صوبے کا وزن کیسے اٹھائیں گی۔
یاد رہے کہ تصویر میں وزیر اعلی پنجاب کا بیگ کسی نوکرانی نے نہیں بلکہ پنجاب ہی کی وزیر ماحولیات/وزیر جنگلات/وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات
مریم اورنگ زیب نے اٹھا رکھا ہے pic.twitter.com/QYrTyHmONp— S͜͡Yᗴᗪ B͜͡ᑌKᕼᗩᖇI (@LalBukhari) November 10, 2024
مسلم لیگ ن کے حامی صارف ذیشان خان نیازی نے لکھا کہ پنجاب میں اسموگ کی وجہ سے حالات بدترین ہیں مگر سمجھ سے باہر ہے کہ اس وقت وزیر ماحولیات مریم اورنگزیب کا بیرون ملک دورہ کیا اس معاملے سے زیادہ اہم تھا؟ ایسی چیزیں اور عمل آپ کو عوام سے مزید دور کررہے ہیں جس وقت عوام کے ساتھ ہونا چاہیے تھا آپ باہر ہیں یہ بہت افسوسناک ہے۔
پنجاب میں سموگ کی وجہ سے حالات بدترین ہیں مگر سمجھ سے باہر ہے اس وقت وزیر ماحولیات مریم اورنگزیب کا بیرون ملک دورہ کیا اس معاملہ سے زیادہ اہم تھا؟؟ایسی چیزیں اور عمل آپ کو عوام سے اور دور کررہے ہیں جس وقت عوام کے ساتھ ہونا چاہیے تھا آپ باہر ہیں افسوسناک
— Zeeshan Khan Niazi (@niyazee26) November 10, 2024